Add Poetry

چھوٹی سی کہانی

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

ہمارا ایک چھوٹا سا گاؤں تھا
جو دھوپ میں چھاؤں تھا

وہاں اک الہڑ مٹیار رہتی تھی
مجھے تم سے محبت ہے ہر روز کہتی تھی

وہ مجھ کو بہاتی تھی میں اس کو بہاتا تھا
وہ مجھ کو چاہتی تھی میں اس کو چاہتا تھا

سکول سے جب میں آتا
اسے اپنے راسٹے میں پاتا

اس طرح دن ماہ میں بدلے ماہ سال ہوئے
اس کے پیار میں اپنے برے حال ہوئے
جب ہم پہ شباب آیا وقت پھر خراب آیا

اس کی شادی کی باتیں ہونے لگیں
ہماری چوری ملاقاتیں ہونے لگیں

گاؤں والوں کو ہم سے بیر ہو گیا
اس طرح ہمارا جینا قہر ہوگیا

اس کے بھائیوں نے ایک امیر سے اس کی شادی کر دی
ہمارے ارمانوں کی بربادی کردی

اس کی جدائی کا غم سہہ نہ پایا
میں پردیس چلا آیا

آج بھی جب اس کی یاد آتی ہے
مجھے خون کےآنسو رلاتی ہے

راتوں کو جگاتی ہے
میری زیست کو جہنم بناتی ہے

Rate it:
Views: 501
27 Sep, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets