چھوڑ اس نے دیا آزمانے کے بعد
Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsiچھوڑ اس نے دیا آزمانے کے بعد
ایک مدت ہوئی مسکرانے کے بعد
وہ کسی اور سے پیار بھی کرتا تھا
مجھ کو ہوئی خبر اک زمانے کے بعد
چین سے سو نہیں پایا میں رات بھر
یاد آئی بہت اس کے جانے کے بعد
جنگ دشمن سے میں اس لیے ہارا ہوں
چھوڑ اپنے گئے دل دکھانے کے بعد
زخم میرے ابھی تک بھرے ہی نہیں
ہوش آئی نہیں چوٹ کھانے کے بعد
دیکھتا روز ہوں راستہ اس کا میں
آیا واپس نہیں ہے وہ جانے کے بعد
اشک شہزاد تھم میرے پائے نہیں
سوچتا میں رہا ہجر آنے کے بعد
More Love / Romantic Poetry






