چھپا ہے پیار کا خزانہ اس دل میں
Poet: Jamil Hashmi By: jamil Hashmi, Rawalpindiچھپا ہے پیار کا خزانہ اس دل میں
تڑپ رہا ہے اک فسانہ اس دل میں
آتے ہیں وہ ہمارے خوابوں میں اکثر
ہے ان سے ملنے کا بہانہ اس دل میں
رہتے ہیں وہ شامل ہماری دھڑکنوں میں
بنا لیا ہے انہوں نے آشیانہ اس دل میں
ہو جائے گی الفت ان سے ایک دن
رہتا ہے ان کا آنا جانا اس دل میں
ہے ان سے ملاقات روز ہماری
ہو گیا ہے اب غم کا ٹھکانہ اس دل میں
More Love / Romantic Poetry






