چھڑا پائیں گے
Poet: Syed Zulfiqar Haider By: Syed Zulfiqar Haider, Gujranwala, Pakistan ; Nizwa, Omanاب جو ہوئے جدا پھر مل نہ پائیں گے
 چاہ کر بھی یہ دل کھل نہ پائیں گے
 
 تم جب بھی ہو گے اداس میں بھی تو تڑپوں گا
 تم سے دور ہو کہ بھی کب دور رہ پائیں گے
 
 میں تیری یادوں کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لوں گا
 گزارے ہوئے حسین پل کیسے فراموش کر پائیں گے
 
 میں تو اک بے سروسامان مسافر ہوں کیا میری حقیقت
 کانٹوں بھرے سفر میں دامن کیسے بچا پائیں گے
 
 میں اگرچہ اقرارِ وفا نہ کر سکا لیکن تجھے چاہا تو ہے
 پیار کی اس حقیقت کو تو وہ بھی نہ جھٹلا پائیں گے
 
 اک اثاثہ بچا ہے میری عمر بھر کی ریاضت کا
 وہ بھی جو چھن گیا پھر چاہ کر بھی جی نہ پائیں گے
 
 وہ آج بھی مجھے اپنا سب کچھ مانتے ہیں 
 بیتی یادوں سے پھر بھلا کیسے پیچھا چھڑا پائیں گے
More Sad Poetry






