چہرے پہ تب اطمینان بھر آئے

Poet: ناصر دھامسکر-مجگانوی By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiri

چہرے پہ تب اطمینان بھر آئے
لیتے کھلونے جب گھر پدر آئے

منائے جب یوم اطفال کا دن
بچوں کے خوشیوں کی فکر آئے

رہتی ہے قلعے تعمیر کی دھن
تو ہاتھ گڈی کی ڈور آئے

بچپن میں ہوتی خواہش زیادہ
روتے بھی کیسی ضد پر اتر آئے

تیار کاغذ کی ناؤ کرنا
لگتا ہے ایسے وہ دور پھر آئے

بچپن کے ساتھی کی یاد ناٖصر
ذہنوں میں جیسے ہر بار آئے

 

Rate it:
Views: 268
20 Nov, 2020