چہرے پہ مسکراہٹ سجائے رکھتا ہوں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

چہرےپہ مسکراہٹ سجائےرکھتاہوں
غموں کو سینےمیں چھپائے رکھتاہوں

وہ میرےگھر پن بلائےنہ چلےآہیں
مکان کےبام و درسجائےرکھتاہوں

نہ جانے کب قسمت مہرباں ہو جائے
امیدوں کےچراغ جلائے رکھتاہوں

وہ آئےگا تو پیارسےگلےلگاؤں گا
انتظارمیں پلکیں بچھائےرکھتاہوں

کہیں سلسلہ بند نہ کردےملاقاتوں کا
میں اس سےبات بنائےرکھتاہوں

Rate it:
Views: 2356
29 Nov, 2017