چین مری آنکھوں کو آتا
اور تو گہری نیندیں سوتا
بات جو میرے دل میں آتی
وہ تو اپنے دل سے سنتا
جب بھی تیرا جی بھر آتا
تو میری آنکھوں سے روتا
تو میری پرچھائی بن کر
ہر دم میرے ساتھ ہی چلتا
میری راہوں کے سب کانٹے
اپنے ہاتھوں سے تو چنتا
میرے ٹالتے رہنے پر بھی
تو اپنی من مانی کرتا
میں ہوتی مٹی کی مورت
آتما تو من مانی بھرتا
جس دنیا میں رہتا ہے تو
کاش اسی دنیا میں رہتا