ڈھلی رات کا جادو ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیو یارک

ڈھلی رات کا جادو ہے
لحمہ لحمہ خوشبو ہے
پھول اور تتلی یکجا ہیں
پاس ہے سب کچھ جوتو ہے
ارمانونں کے پھول کھلے
مہک مہک اب ہر سو ہے
غم کے خوشی کے لحمے ہیں
دل کا ساتھی آنسو ہے
دریا بن کر آجا اب
صحرا میرا پہلو ہے
دور تلک خاموشی کیوں
ویرانی کیوں ہر سو ہے

Rate it:
Views: 455
18 Nov, 2014