Add Poetry

ڈھونڈ ہی لیتا

Poet: SAIF ASHIR By: SAIF ASHIR, ISLAMABAD

نکل کر قصر سے تیرے ٹھکانہ ڈھونڈ ہی لیتا
میں کوئی ٹوٹا پھوٹا آشیانہ ڈھونڈ ہی لیتا

خدا کی سر زمیں پر کچھ نہ کچھ تو مل ہی جانا تھا
کوئی بھوکا پرندہ آب و دانہ ڈھونڈ ہی لیتا

اگر تم صاف کہہ دیتے کہ اس گھر سے نکل جاؤ
تو میں اپنے لئے کوئی ٹھکانہ ڈھونڈ ہی لیتا

بھرم رہتا تمہاری اور میری نیک نامی کا
جدائی کے لئے میں کوئی شانہ ڈھونڈ ہی لیتا

سفر تو کاٹنا ہی تھا کسی صورت مجھے آخر
کوئی چہرہ کوئی منظر سہانہ ڈھونڈ ہی لیتا

بھرے بازار میں تحلیل جیسے ہو گیا کوئی
وگرنہ آج اک رشتہ پرانہ ڈھونڈ ہی لیتا

Rate it:
Views: 412
03 May, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets