Add Poetry

کئیں پاگل ہوئے کئیں کے سر گئے

Poet: جہانزیب کُنجاہی دمشقی By: جہانزیب کُنجاہی دمشقی, بغداد/عراق

تیری پناہ میں آئے تو سنور گئے
مقام اتنے ملے خوشی سے مر گئے

وہ جن کا چرچا کوبکو کیا ہم نے
ہائے وہ مجھے دیکھ کر مکر گئے

نظر کے سامنے ہی رہتا ہے ہر پل
وہ آئے یہ گئے اِدھر آئے اُدھر گئے

تمہارے سب سوال تھے قاتلانہ
ہم خوشی خوشی صبر کر گئے

تمہیں دیکھ کر کئیں مچل گئے
کئی پاگل ہوئے کئیں کے سر گئے

ہم بنا کاٹھ کے گھوڑا ہیں جناب
ہمارے چاہنے والے سب گزر گئے

بڑا افسوس ہوا یہ سن کر جہاں
کے ہم آج ان کے دل سے اتر گئے

Rate it:
Views: 429
07 Oct, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets