کاش ایسا میرا مقدر میرے رب ہو جائے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

کاش ایسا میرامقدر میرے رب ہوجائے
محبوب سےملنےکاکوئی سبب ہوجائے

میں جسےملنےکو ہرگھڑی بیتاب رہتاہوں
شائد اس کہ دل میں ملنےکی طلب ہو جائے

یہ نہ ہو حسن کی تاب نہ لا سکیں آنکھیں
انہیں دیکھتےہی بند دھڑکن قلب ہو جاہے

کسی دن وہ اچانک مجھ سےملنےچلےآہیں
کون جانے اصغریہ کرامت کب ہو جائے

کسی چارہ گرکےپاس بھی کوئی چارہ نہ ہو
دیکھتےہی دیکھتےاصغر جاں بلب ہوجائے
 

Rate it:
Views: 474
28 Oct, 2017