کاش پہلو میں وہ آئے نہ ہوتے

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

کاش پہلو میں وہ آئے نہ ہوتے
ان سے مراسم بڑھائے نہ ہوتے

پاس آ کر بھی دور ہو گئے ہیں وہ
کاش اسطرح ہمیں وہ بھائے نہ ہوتے

جاتا نہیں ان کا خیال دل سے ہمارے
کاش آنکھوں میں وہ سمائے نہ ہوتے

رہتا ہے دل میں درد ان کی الفت کا
کاش ہمارے قریب وہ آئے نہ ہوتے

Rate it:
Views: 400
25 Jun, 2012