کاش کسی کا دل میرے دل سے مل جائے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

کاش کسی کا دل میرے دل سےمل جائے
پھر مجھ جیسےمسافر کو منزل مل جائے

جن کی زندگی کسی گرداب میں گھری ہے
خدا سےدعا ہے کےانہیں ساحل مل جائے

غموں کی دھوپ میں چلے جارہے ہیں
شائد سائےکےلیے خوشی کابادل مل جائے

ابھی تک اپنی تلاش جاری ہے اےدوست
کیا پتہ ہمیں کوئی تیرانعم البدل مل جائے

Rate it:
Views: 411
12 Jul, 2012