کاش کہ میں اک ستارہ ہوتا

Poet: By: Rana Aamir , lahore

کاش کہ میں اک ستارہ ہوتا
تیرے دل کا سہارا ہوتا

تم نے ہم کو چھوڑنے سے پہلے
کبھی تو کہیں پکارا ہوتا

تو میری میں تمہارا ہوتا
تو کشتی میں کنارا ہوتا

مشہور کہانی انارکلی کی
وہی قصہ ہمارا ہوتا

ہاں رانجھا لوگ مجھے کہتے
ہیر نام تمہارا ہوتا

کاش کہ میں اک ستارہ ہوتا
تیرے دل کا سہارا ہوتا

Rate it:
Views: 835
18 Mar, 2009