کب کسی کے گماں میں ہوتے ہیں

Poet: Hamza Khan Swati By: Hamza Khan Swati, Mansehra

کب کسی کے گماں میں ہوتے ہیں
حادثے جو جہاں میں ہوتے ہیں

یاد تیری اداسی غم اور ہجر
رات میرے مکاں میں ہوتے ہیں

چاند سورج ستارے ہم سے دور
سب کے سب آسماں میں ہوتے ہیں

کیا کہیں کس جہاں میں ہوتے ہیں
جب تمہاری اماں میں ہوتے ہیں

ہم اسے دیکھتے ہیں جب حمزہ
پھول بکھرے جہاں میں ہوتے ہیں

Rate it:
Views: 389
21 Jan, 2016