Add Poetry

کب یار تمہیں

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

کب تمہیں یار زرانت سے شکایت کی ہے
ٹوٹ کر آپ کو چاہت سے محبت کی ہے

یہ الک بات کہ سمجھا نہیں تم نے مجھکو
میں نے بے لوث محبت سے عقیدت کی ہے

پیار کو کھیل سمجھ کر ہی ہے کھیلا تم نے
تم نے ہر بار ذباذت سے عداوت کی ہے

کر سکا پیار سے ناکام نہیں توں مجھکو
اپنا کرکے ہی جسارت سے شقاوت کی ہے

کہہ دیا ہے کہ محبت نہیں کرنی تم سے
آخری بار شرافت سے رفاقت کی ہے

کی ہے فریاد خدا سے تجھے پانے کے لیے
تم نے دیکھا نہیں الفت سے تلاوت کی ہے

پیار کرتا تو نہیں کوئی گنہ ۔ کر لیا ہے
عشق کرکے ہی صداقت سے عبادت کی ہے

ہر کسی سے کی محبت ہے شرافت کے ساتھ
تیرے شہزاد نے عزت سے حکومت کی ہے

Rate it:
Views: 257
17 Dec, 2022
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets