Add Poetry

کبھی تو دیکھ لو آکر میں کیسے کاٹتی ہوں رات

Poet: Sara Afzal By: Sara Afzal, Pakistan

کبھی تو دیکھ لو آ کر میں کیسے کاٹتی ہوں رات
تمنا ہے کہ میری زندگی میں ہو تمہارا ساتھ

چلے آؤ میں ویراں ہو تمہارے بن مرے ہمدم
بگڑ نہ جائیں میری زیست کے کچھ اور بھی حالات

کوئی دنیا میں تم جیسا دکھائی نہ دیا مجھکو
کسی میں آج تک دیکھی نہیں تم سی کوئی بھی بات

بچھڑ کر تم سے کچھ بھی تو نہیں اب میری دنیا میں
مقدر نے مجھے ہر موڑ پر دے دی ہے کیسی مات

اکیلی کچھ نہیں ہوں جانتی ہوں اس قدر سارہ
اسی کی ذات میں گم ہو گئی ہے آج میری ذات

Rate it:
Views: 794
01 Nov, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets