کبھی تھا ھی نہیں یہ گمان میں میرے

Poet: Faizan zahoor By: Faizan Zahoor, Srinagar

کبھی تھا ھی نہیں یہ گمان میں میرے
تو بس جائے گا یوں دل و جان میں میرے

مدت ہوئی میں اب یہاں نہیں رہتا
کوئی مجھ سا رہتا ہے مکان میں میرے

تیری یادوں کے پھول کبھی مرجاے ھی نہیں
بہار ھی رہتی ہے اب خزاں میں میرے

جانے کیوں تیرے سوا کویی دکھایی نہیں دیتا
ورنہ اور بھی لوگ ہیں اس جہاں میں میرے

Rate it:
Views: 425
11 May, 2018
More Love / Romantic Poetry