کبھی جو مجھ کو تری سمت آنا پڑتا ہے

Poet: علی عدنان By: M.ali, Lahore

کبھی جو مجھ کو تری سمت آنا پڑتا ہے
تو راستے میں پرانا زمانہ پڑتا ہے

ہماری روشنی اک دوسرے سے مختلف ہے
تمھیں چراغ مجھے دل جلانا پڑتا ہے

مگر یہ بات بڑی دیر میں سمجھ آئی
کہ عشق ہوتا نہیں ہے کمانا پڑتا ہے

Rate it:
Views: 619
02 Oct, 2021