کبھی خود کومیرے پیارمیں بھلاکردیکھ
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM کبھی خودکو میرے پیار میں بھلا کردیکھ
دشمنی اچھی نہیں مجھےدوست بناکردیکھ
تیری چاہ میں میری عمر روتے گزری
کبھی توبھی میری جانب مسکرا کر دیکھ
مجھ پہ ظلم وستم کی بجلیاں گرانےوالے
تو بھی کسی کےپیار میں غم کھاکر دیکھ
تیرے دل میں پھر بہاریں لوٹ آہیں گی
ایک بار تومجھےوہاں بسا کر دیکھ
تیرےبن کیسےاصغرکی عید گزری
اپنےاس دیوانےکی حالت آ کر دیکھ
More Love / Romantic Poetry






