Add Poetry

کبھی دیکھا نہیں نہ جانا اُسے پر محبت شمار کرتے ہیں

Poet: عمران حسنی By: عمران حسنی, Lahore

کبھی دیکھا نہیں نہ جانا اُسے پر محبت شمار کرتے ہیں
اک بِن دیکھے سے چہرے کو ہم کیوں اتنا پیار کرتے ہیں

تم تو سمجھو یہ سب جاناں اس دل میں ہے خدا بستا
کیوں یہ لوگ اندھیری راتوں کو آنکھیں اشکبار کرتے ہیں

یہاں رشتے بنانے نہیں آئے لوگ وقتِ زبانی اُن کی ہے
الفاظ تیرے اختلافات کے سیدھا دل پر وار کرتے ہیں

سُن رکھا ہے یوں میں نے انسان ہوا پیدا دردِ دل کیلئے۔
پر یہاں تو سارے اپنے بیگانے سب ہی خوار کرتے ہیں

دل آزاری کی باتیں نہ کر حسنی۔۔تم کو یہ دعا ہوں دیتا
سب خوشیاں پاؤ کُن پر ربی۔۔واسطہ یارِ غار کرتے ہیں

Rate it:
Views: 624
22 Feb, 2022
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets