کبھی میسر نظر کو اپنی تمھارا ثانی نہ کر سکوں گا

Poet: ناظم زرؔسنّر By: ناظم زرؔسنّر, Pakpattanshar

کبھی میسر نظر کو اپنی تمھارا ثانی نہ کر سکوں گا
گداز جذبات پر کبھی بھی میں مہربانی نہ کر سکوں گا

خیال عرشِ بریں کی رفعت کو چومتے ہیں تمھارے باعث
سرور خوں سے لے کر تَخَیُّل پھر آسمانی نہ کر سکوں گا

تمھارا گر ہاتھ ہاتھ میں ہو تو فتح کر لوں گا سارا عالم
تمھارے بن تو میں اپنے دل پر بھی حکمرانی نہ کر سکوں گا

تمھاری آنکھوں میں میری دنیا کو آج بھی حکمِ کن فکاں ہے
اگر رکا ارتقاء، خیالوں کی ترجمانی نہ کر سکوں گا

حیات بخشی ہے میرے الفاظ کو تمھاری ہی جستجو نے
تمھارے بن لفظ مردہ ہوں گے تو خوش بیانی نہ کر سکوں گا

Rate it:
Views: 629
21 Jan, 2022