Add Poetry

کتنی مشکل یہ زندگی کر لی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

میری آنکھوں میں جو نمی کر لی
اس محبت میں تو کمی کر لی

کتنا مشکل ہے جان سے جانا
کتنی مشکل یہ زندگی کر لی

دونوں مضطر ہیں حالتِ غم میں
دل کی ہلچل میں بیکلی کر لی

چاند! جانے کی بات رہنے دو
شب کے پہلو میں دلکشی کر لی

میری سنگت ہیں یاد کے لشکر
یادِ جاناں سے دل لگی کر لی

جس نے پوچھا نہیں تھا حال مرا
مجھ کو کہتا ہے عاشقی کر لی

پھر وہ اترے گا دل کے آنگن میں
وشمہ آنکھوں میں روشنی کر لی

Rate it:
Views: 249
15 Mar, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets