کرب کی انتہا سے آشنا کِیا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreکرب کی انتہا سے آشنا کِیا ہے
وفا شعاری کا یہ تحفہ دِیا ہے
دِل کا نگر بسانے کا اِقرار کر کے
تنہا کر دِیا ہے یہ صلہ دِیا ہے
ان سے ہمیں کوئی شکوہ نہیں
بھروسہ کِیا ، یہ ہماری خطا ہے
دِل بھی ہمارا ہماری طرح ہے
ان سے نہیں کوئی شکوہ گِلہ ہے
سدا خوش رہیں مسکراتے رہیں وہ
ان کے لئے دٰل سے جاری دعا ہے
More Love / Romantic Poetry






