کردی ہم نے خظا
Poet: shehzad butt shaz By: shehzad butt shaz, karachiتم سے کر کے بات کردی ہم نے خطا
دن کو کہہ دیا رات کر دی ہم نے خطا
رہا نہ خود پہ قابو کر دی ہم نے خطا
پیار کا چل گیا جادو کردی ہم نے خطا
تم سے ملن کا سوچا کردی ہم نے خطا
تم کو دے دیا دھوکا کردی ہم نے خطا
تم سے ہیں جدا کر دی ہم نے خطا
ملی ہے یہ سزا کر دی ہم نے خطا
بھاگتا ہے اب تو خود کا سایہ کر دی ہم نے خطا
جب سے تم کو اپنا بنایا کر دی ہم نے خطا
الگ ہے اس کا مزہ جو کر دی ہم نے خطا
الگ ہے اس کی جزا جو کر دی ہم نے خطا
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






