Add Poetry

کرنا ہے کارِ خیر تو پھر سر نہ دیکھنا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیو یارک

کرنا ہے کارِ خیر تو پھر سر نہ دیکھنا
برسیں جو تیری ذات پہ پتھر نہ دیکھنا

لگنے لگیں گے دوست بھی دشمن سبھی تمہیں
یعنی ہے کس کے ہاتھ میں خنجر نہ دیکھنا

رکھنا حقیقتیں بھی نگاہوں کے سامنے
دن رات صرف خواب کا منظر نہ دیکھنا

رہ جائے رنگ و بو سے تعلق ترا اگر
پھولوں کو اپنے ہاتھ سے چھو کر نہ دیکھنا

جانا اگر ہے پار تو ہو کر سوار تم
کشتی کے ساتھ ساتھ سمندر نہ دیکھنا

خود کرنا زندگی سے وفاؤں کا فیصلہ
کیا کہہ رہا ہے تم سے مقدر نہ دیکھنا

مصروف اپنی جنگ میں رہنا سدا مگر
نظریں اٹھا کے تم کبھی اوپر نہ دیکھنا

Rate it:
Views: 308
09 Dec, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets