کس قدر ہے کمال باتوں میں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

کس قدر ہے کمال باتوں میں
پھر سے ڈالیں دھمال باتوں میں

اپنی صورت پہ تبصرہ نہ کرو
اپنی سیرت اجال باتوں میں

مجھ کو معلوم تھا یہ دن ہو گا
تم کرو گے سوال باتوں میں

تم بھی دہراؤ یہ میں بھی دہراؤں
سال نو کا کمال باتوں میں

ہم کو معلوم کب ہوا وشمہ
کیسے گزرا ہے سال باتوں میں

Rate it:
Views: 365
31 Dec, 2015