کسی بھی لہجے میں بول تو سہی

Poet: Mian Amar By: Mian Amar, Muzafar Garh

کسی بھی لہجے میں بول تو سہی
یہ پھول سے لب ذرا کھول تو سہی

تیری ہی تصویر مِلے گی تجھے
میرے دل کو ذرا ٹٹول تو سہی

سُنا کر پیار کے دو میٹھے بول
کانوں میں رس گھول تو سہی

ہر قیمت دینے کو ہوں تیار
ذرا لگا اپنا مول تو سہی

بعد میں بیان کرنا میاں امر
پہلے اپنے الفاظ تول تو سہی

Rate it:
Views: 592
15 Jun, 2014