کسی سے پیار کیا کرنا

Poet: Dr. M. Habibullah By: Dr. M. Habibullah Rajput, Karachi

کسی سے پیار کیا کرنا
یہ کار بیکار کیا کرنا

جاں رب کی امانت ھے
صنم پہ نثار کیا کرنا

پھول بھرے تھے دامن میں
کانٹوں کا شمار کیا کرنا

رات مسکرانے لگی اے دوست
اب تیرا انتظار کیا کرنا

لو وہ جلے ھیں محفل سے
اب نظر کو چار کیا کرنا

لوگ جھوٹی باتیں کرتے ھیں
ان پہ اعتبار کیا کرنا

حبیب چمن دل کا اجڑ گیا
اب باغوں میں بہار کیا کرنا

Rate it:
Views: 553
08 Sep, 2011