کسی سے یوں قسمت کےستارےملےہیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

کسی سےیوں قسمت کےستارےملےہیں
ہم بےسہاروں کوبھی سہارےملےہیں

جن کی راہوں میں پھول بچھاتےرہے
انہی لوگوں سےہمیں شرارے ملے ہیں

دوستی ہو یامحبت یا کاروبارء دنیا
ہمیں تو ہر کام میں خسارےملےہیں

ساحل کےقریب آ کر ڈوبی ہےکشتی
بڑی جدوجہد کےبعدکنارےملےہیں

یہ بات بڑی عجیب سی لگتی ہے
جو ہم دونوں دردکےمارےملےہیں

Rate it:
Views: 416
13 Oct, 2012
More Love / Romantic Poetry