کسی پیارےکی یاد آتی رہتی ہے
میری آنکھ اشک برساتی رہتی ہے
اس کےبارے اتنا سوچا نا کروں
یہ بات باربار سمجھاتی رہتی ہے
جب تک اس سےبات نا کر لوں
تب تک میری روح پیاسی رہتی ہے
لگتا ہےتقدیربھی مجھ سے خفا ہے
میرےنشیمن پہ بجلیاں گراتی رہتی ہے
تو نےتومجھ سے دامن چھڑا لیا
میرے ساتھ تیری یاد باقی رہتی ہے