کسی کوغم ہے کےاسے شہرت نہیں ملی
کوئی رو رہا ہے کےاسے دولت نہیں ملی
کسی کا کہنا ہے میں بھی کروڑ پتی ہوتا
مگرشادی کےلیے کوئی امیرعورت نہیں ملی
ہربیوی کوشوہر سےفقط اتنی شکایت ہے
مجھے اس گھر میں کوئی سہولت نہیں ملی
آج وہ نوجوان بھی بلدیہ کا چیرمین بن گیا
عمر بھر جسے سکول جانےکی مہلت نہیں ملی
آج میں بھی دو بیویوں کا لاڈلا شوہر ہوتا
مگر مجھے دوسری شادی کی اجازت نہیں ملی
اپنے بھی حکومت میں چمچےاورلوٹے ہوتے
لیکن ہمیں کسی پارٹی کی صدارت نہیں ملی