کسی کی یاد
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birminghamاس کی یاد میں رات بھر سو نہ سکا
زمانے کے ڈر سے سو نہ سکا
اشعار کی آمد تو مسلل ہوتی رہی
مگر میں انہیں غزل میں پرو نہ سکا
مجبوریوں کی زنجیریں تھیں پاؤں میں
مجھ سے محبت کا حق ادا ہو نہ سکا
وہ مجھ سے روٹھ کر چل دیا
میں اس کے گلے شکوے دھو نہ سکا
اس پیارے یار سے بچھڑنے کے بعد
کوئی اور میرے دل میں سمو نہ سکا
More Love / Romantic Poetry






