کسی کے دور جانے سے
Poet: M R Chishti By: M R Chishti, Muzaffarpur Indiaسنو
کسی کے دور جانے سے کوئی مر تو نہیں جاتا
یہی کچھ ہفتے یا کچھ سال
دل بیچین رہتا ہے
میں یوں بھی اس قدر مصروف ہوں
کہ خود سے ملنے کو
ترس جاتا ہوں
اور اک تم
یہ کہتے ہو کہ میں مر جاؤں گا
تمہیں اب کیا پتہ
کہ میں نے ایسا سوچ رکھا ہے
بھلے اس ذات پہ لگ جائے دھبہ بے وفائی کا
مگر
تمہیں کھوکر
میں خوابوں کی حسیں دنیا سجاؤں گا
میں تم کو بھول جاؤں گا
More Love / Romantic Poetry






