Add Poetry

کسی کے غم کا عالم ہے کہ ہے یہ بے خودی میری

Poet: Sara Afzal By: Sara Afzal, Pakistan

تمہارے ہی لئے تو ہے مری جاں شاعری میری
تمہارے نام کب کی ہو چکی ہے زندگی میری

تمہیں میں پیار کرتی ہوں تمہیں کیسے بتاؤں میں
تمہارے دم سے قائم ہے اے ہمدم ہر خوشی میری

تمہیں شوخی بھری باتیں بہت بھاتی ہیں جانوں میں
اثر تم پہ کرے گی ایک دن تو سادگی میری

جدائی میں بہت روتی ،تڑپتی ، آہ بھرتی ہوں
کبھی تو دیکھ لو چپکے سے آ کر بے بسی میری

تمہارے پیار نے چھینا ہے ساجن میرا سب سکھ چین
تمہارے غم میں ہی تو زندگی اب کھو گئی میری

مجھے شام و سحر کی کچھ خبر ہوتی نہیں سارہ
کسی کے غم کا عالم ہے کہ ہے یہ بے خودی میری

Rate it:
Views: 465
20 Dec, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets