کسی کےپیار میں دل دیوانہ ہو گیاہے
کل تک تو اپنا تھا آج بیگانہ ہو گیا ہے
اب زندگی کوئی حسیں خواب لگتی ہے
کسی خوشی کا منہ دیکھےزمانہ ہو گیاہے
آج شب جو عید کا چاند نظر آیا ہے
کل اس سے ملنے کا بہانہ ہوگیا ہے
اےدوست تو نےبڑی تاخیر کی آنےمیں
اصغرتو کل ہی عدم آباد روانہ ہو گیاہے