Add Poetry

کشمکش

Poet: Muhammad Sohaib By: Muhammad Sohaib, Lahore

عجب کشمکش کے راستے ہیں
بڑی کٹھن یہ مسافتیں ہیں

میں جس کی راہوں میں بچھ گیا ہوں
اسی کو مجھ سے شکائتیں ہیں

شکائتیں سب بجا ہیں لیکن
میں کیسے اس کو یقین دلاؤں
اسے بھولوں تو مر نہ جاوں

میں خاموشی کے امتحان میں
کہاں کہاں سے گزر گیا ہوں

اسے خبر بھی نہیں ہے شاید
میں دھیرے دھیرے بکھر گیا ہوں

Rate it:
Views: 867
12 Aug, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets