کل یاد بہت تم آئے تھے
Poet: Muhammad Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Attockکل ہلکی ہلکی بارش تھی
 کل سرد ہوا کا رقص بھی تھا
 
 کل پھول بھی نکھرے نکھرے تھے
 کل ان میں آپ کا عکس بھی تھا
 
 کل بادل کالے گہرے تھے
 کل چاند پہ لاکھوں پہرے تھے
 
 کچھ ٹکڑے آپ کی یادوں کے
 بڑی دیر سے دل میں ٹھہرے تھے
 
 کل یادیں الجھی الجھی تھیں
 اور کال تک یہ نہ سلجھی تھیں
 
 کل یاد بہت تم آئے تھے
 کل یاد بہت تم آئے تھے
More Love / Romantic Poetry








 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 