Add Poetry

کلام: حضرت سخی شہباز قلندر

Poet: By: مقصود حسنی, kasur

بے محمد در حق بار نہیں
بے روا از کبریا دیدار نہیں

اے محقق ذات حق با صفات
بے تجلی ہیچ کہ اظہار نہیں

ہر دو عالم جز تمثل نہیں نہیں
مطلع جز صاحب اسرار نہیں

سوا جمال دوست جو دیکھے حرام
نزد بینا کار غیر اس کار نہیں

غرق ہوتا ہے جمال دوست‘ دوست
عاشق سرمست سے ہوتی گفتار نہیں

اسے زندہ نہ کہو اس جہاں میں
ہر کہ دربار جاناں جسے بار نہیں

دو عالم کا علم اس نقطے میں ہے
عارفوں کا کار با ضر وار نہیں

رو اپنا تو راجا اپنی طرف کر کہ
عارفوں کے پاس سوا دل بیدار نہیں

لقائے یار سے مسرور ہوتا ہے یار
ایسا نہیں ہے تو‘ وہ یار‘ یار نہیں

Rate it:
Views: 728
28 Apr, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets