کملی حماقت کر بیٹھی

Poet: UA By: UA, Lahore

کملی حماقت کر بیٹھی
مٹی کی مورت ہو کر
چاند کی چاہت کر بیٹھی
کیسی شرارت کر بیٹھی
خود سے عداوت کر بیٹھی
دنیا کی رسم رواجوں سے
نادان بغاوت کر بیٹھی
مٹی کی مورت ہو کر
چاند کی چاہت کر بیٹھی
کملی حماقت کر بیٹھی

Rate it:
Views: 906
16 Dec, 2020