کمی رہ گئی
Poet: Mubin Uddin Ansari By: Mubin Uddin Ansari, bhopal indiaبندگی میں شاید کوئی کمی رہ گئی
نگاہ جو فرش پر جمی تھی جمی رہ گئی
سب کو پلاتے رہے بھر بھر کے جام
میں پیاسی تھی اور پیاسی رہ گئی
خوشی کے موقعے انہیں سارے عطا ہوگئے
نام میرے صرف اداسی رہ گئی
گھر سے نکلتے تھے نام تیرا لیکر
یہ عادت تھی عادت ہی رہ گئی
کبھی ہم بھی ان کی چاہت کے قابل ہوتے
جو بات خیالی تھی خیالی رہ گئی
آرزو تھی وہ بھی سنتے روداد مبین
خواہش دل کی تھی دل میں ہی رہ گئی
More Love / Romantic Poetry






