کوئی افسانہ عاشقی میں کروٹ بدل رہا ہے
تھوڑا پاس آکے دیکھو میرا دل نکل رہا ہے
یہ سبھی ہیں زندگی کے نشیب وفراز یارو
جو کل مسکرا رہا تھا وہ آج جل رہا ہے
میرے دل کو دے کے جھٹکے اے دامن چھڑانے والے
تیرا انداز دیکھ کے فلک بھی جل رہا ہے
کوئی کر سکا نہ اب تک قید اس روشنی کو
ذرا مہتاب کو دیکھو سامنے جل رہا ہے
یہ دیکھ کر بھلا دیں وہ ساری تلخیوں کو
میرا خون جگر کتنے جوش ابل رہا ہے
بلبل کا جینا کتنا ناگوار ہو گیا ہے
کہ اس کے سامنے کوئی گل کو مسل رہا ہے
بے تابیاں تو دل کی رہیں گی تمام عمر
اشتیاق الفت کی جستجو میں ہر لمحہ پگل رہا ہے