کوئی اور نہ لے سکا تیری جگہ

Poet: By: NS, lahore

وہ جو دل میں تیرا مقام ہے
کسی اور کو وہ دیا نہیں

وہ جو رشتہ تجھ سے ہی بن گیا
کسی اور سے وہ بنا نہیں

وہ جو پیار تجھ سے ہوگیا
کسی اور سے وہ ہوا نہیں

وہ جو راز تجھ سے ہی کہہ دیا
کسی اور سے وہ کہا نہیں

وہ جو سکھ ملا تیری زات سے
کسی اور سے وہ ملا نہیں

تو بسا ہے آنکھوں میں جس طرح
کوئی ایسے بسا نہیں

تو ہوا ہے جتنا قریب تر
کوئی اور اتنا ہوا ہی نہیں

تیرا نام ہے دل میں جس طر ح
کوئی اور نام ایسے لکھا ہی نہیں

Rate it:
Views: 1495
24 Jun, 2009