کوئی ایسا کمال ہو جائے

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

کوئی ایسا کمال ہو جائے
دل مرا خوش خصال ہو جائے

ہر گھڑی سوچے وہ مرے بارے
میرا وہ ہم خیال ہو جائے

کال آئی نہیں کبھی ان کی
عین مکمن ہے کال ہو جائے

یاد کرتا ہوں روز میں ان کو
ہجر ٹوٹے وصال ہو جائے

میں کروں پیار کا اسے اظہار
کاش ایسا سوال ہو جائے

رابطہ ہو نہیں رہا کب سے
عین ممکن ہے سال ہو جائے

روز نمبر ملاتا ہوں ان کا
سوچتا ہوں کہ کال ہو جائے

سوچے شہزاد میرے بارے وہ
ہجر غم میں نڈھال ہو جائے

Rate it:
Views: 269
26 Oct, 2022