کوئی تصویر اس کی دکھاؤ یارو
Poet: منور By: رانا, Londonکوئی تصویر اس کی دکھاؤ یارو
کسی طرح بھی دل کو بہلاؤ یارو
میں سب کچھ بھلانا چاہتا ہوں
اتنی تو آج مجھ کو پلاؤ یارو
جو میرے زخموں کا مرہم ہو
کوئی نظم کوئی غزل سناؤ یارو
جس کی لو دیوار پہ... عکس بنائے اس کا
ہے ایسی کوئی شمع تو جلاؤ یارو
سب مجھے ہی حوصلہ دیے جا رہے ہو
ناداں دل کو بھی تو سمجھاؤ یارو
More Love / Romantic Poetry






