Add Poetry

کوئی تو ہے کسی کا جو مجھے ہونے نہیں دیتا

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

اک ایسا زخم ہے جو رات بھر سونے نہیں دیتا
کوئی تو ہے کسی کا جو مجھے ہونے نہیں دیتا

زمانی اسقدر نالاں ہے میرےذوق الفت سے
وصل تو وصل دل میں خواب تک بونے نہیں دیتا

وہ اک لمحہ جو اسکی دید کا پیغام لایا تھا
مجھے دنیا کے پیچ و تاب میں کھونے نہیں دیتا

سنا ہے اسکی آنکھوں سے بھی اب آنسو چھلکتے ہیں
جو میرے پاس ہوتا تو مجھے رونے نہیں دیتا

کسی کی دسترس میں ہے وہ اک موہوم سا پیکر
مگر پھر بھی اکیلا وہ مجھے ہونے نہیں دیتا
 

Rate it:
Views: 1592
10 Jun, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets