کوئی جینے کی راہ مل جائے

Poet: اتباف ابرک By: Noorullah, Chitral kpk

ٹوٹی پھوٹی تباہ مل جائے
کوئی جینے کی راہ مل جائے

مان لوں گا کہ جی رہا ہوں میں
ایک بھی گر گواہ مل جائے

کچھ ہماری بھی راہ روشن ہو
آپ سے گر نگاہ مل جائے

ہائے کیا خوش نصیب لوگ ہیں وہ
چاہ کو جن کی چاہ مل جائے

گفتگو جستجو کریں، شاید
کوئی وجہِ نباہ مل جائے

یا محبت ملے یا پھر ابرک
ہم کو اس سے پناہ مل جائے

Rate it:
Views: 406
07 Jan, 2020