کوئی سورج نکلنے والا ہے
Poet: سید عبد الستار مفتی By: سید عبد الستار مفتی, Samundri Faisalabadتم نے اِک گیت اب اُچھالا ہے
 ہم نے جب ساز توڑ ڈالا ہے
 
 ظلمتوں کا جو بول بالا ہے
 کوئی سورج نکلنے والا ہے
 
 رنجشیں میرے کام آئی ہیں
 لغزشوں نے مجھے سنبھالا ہے
 
 میں یہاں بھی بناؤں کا جنت
 مجھ کو جنت سے کیوں نکالا ہے
 
 ایک جھونکے میں ختم ہے قصہ
 زندگی مکڑیوں کا جالا ہے
  
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 