Add Poetry

کوئی غم خانے میں حیران بھی ہو سکتا ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

درد بہنے سے پریشان بھی ہو سکتا ہے
کوئی غم خانے میں حیران بھی ہو سکتا ہے

آئینہ حسن نکھارو گے اگر عشق کے ساتھ
رستہ آسان سے آسان بھی ہو سکتا ہے

نوکِ قرطاس پہ سورج یہ ہمارے غم کا
شعلہءِ ہجر کا سامان بھی ہو سکتا ہے

وہ جو تصویر کے اندر سے نکل آیا ہے
میرا دلدار ، مری جان بھی ہو سکتا ہے

اک نئی طرز کا لکھا ہے فسانہ جب تو
اک نیا پیار کا عنوان بھی ہو سکتا ہے

جس کو ہے سیجِ محبت پہ سلایا وشمہ
وہ فقط رات کا مہمان بھی ہو سکتا ہے

Rate it:
Views: 290
29 Dec, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets