کوئی میرے دل میں رہتا ہے
Poet: Muhammad Hafeez Javed By: Shazia Hafeez, Attockجب رات کے تنہا لمحوں میں
کوئی آہٹ مُجھ سے کہتی ہے
اس دل میں ہلچل رہتی ہے
کوئی جگنو پاس سے گزرے تو
کوئی بات حلق سے نکلے تو
میں خود سے الجھنے لگتا ہوں
پھر جانے کیا کیا کہتا ہوں
پھر یاد کسی کی آتی ہے
پھر پل دو پل کے لمحوں کو
یہ سانس میری رُک جاتی ہے
اک شعلہ دل میں بھڑکتا ہے
وُہ درد سحر تک رہتا ہے
پھر وہم مُجھے یہ کہتا ہے
کوئی میرے دل میں رہتا ہے
More Love / Romantic Poetry






